اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تر کی کے وزیراعظم نے پیر کو انقرہ میں ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ شام میں تر کی کی فوجی کاروائیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہيں جو ہمارے فوجی اہلکاروں اور ترکی کے آثار قدیمہ کے تحفظ کے لئے انجام پائی ہیں۔ احمد داؤد اوغلو نے کہا کہ سلیمان شاہ کے باقیات کو نکالنے کے لئے شام میں ترکی کی فوجی کاروائیوں کا مقصد اس مقبرے سے ترکی کے خلاف ممکنہ ناجائزہ فائدہ اٹھائے جانے کے سدباب کے لئے اسٹریٹجک اقدام تھا- ترکی کے وزیراعظم نے دعوی کیا کہ شام کے بحران کے سلسلے میں ان کے موقف میں کوئي تبدیلی نہيں آئی ہے اور انقرہ، شام کی ارضی سالمیت اپنی تقدیر کا فیصلہ کی حمایت کرتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی کی فوج ہفتے کی رات سلیمان شاہ کے مقبرے سے اس کی باقیات نکالنے کے لئے شام میں داخل ہوئي تھی۔ شام کے اقتداراعلی کے منافی سمجھا جانے والا یہ اقدام ایسے عالم میں انجام پایا ہے کہ انقرہ، اس ملک میں بحران شروع سے پہلے ہی دمشق کے مسلح مخالفین کی حمایت کررہا ہے۔ انقرہ، اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادیوں کی جانب سے ان گروہوں کی حمایت نے داعش جیسے خطرناک دہشتگردوں کے مضبوط ہونے کی زمین ہموار کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲